امریکہ نے ٹرمپ کی قیادت میں جارحانہ پالیسیوں کے باعث دنیا کو تیسری عالمگیر جنگ کی اور دھکیل دیا ہے
الجزائری مصنف:
نیوزنور 28 جولائی /الجزائر کے ایک معروف مصنف نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ رجعتی عرب حکومتیں غاصب صیہونی رژیم کہ جو دہائیوں سے فلسطینیوں کا قتل عام اوران کے گھروں کو مسمار کرتی آرہی ہے کے بجائے اسلامی تحریک مقاومت حماس کے خلاف کھڑی ہوجائیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق معروف الجزائر تجزیہ کار ’’عیسا جرادی‘‘نے کہاکہ امریکہ چاہتا ہے کہ رجعتی عرب حکومتیں غاصب صیہونی رژیم کہ جو دہائیوں سے فلسطینیوں کا قتل عام اوران کے گھروں کو مسمار کرتی آرہی ہے کے بجائے اسلامی تحریک مقاومت حماس کے خلاف کھڑی ہوجائیں۔
انہوں نے امریکہ اوراسرائیل کےساتھ عرب رجعتی حکومتوں کے گہرے گٹھ بندھن کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عرب حکومتیں فلسطینی قوم کے غدار ہیں وہ امریکہ اور صیہونی رژیم سے مل کر اس وقت نام نہاد صدی کی ڈیل کو فلسطینی قوم پر مسلط کرنے میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ظاہری طورپر چند ممالک خاص کر کویت اورالجزائر صدی کی ڈیل سمیت علاقے سے متعلق ٹرمپ کے منصوبوں کو تسلیم نہیں کرتے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے نام نہاد صدی کی ڈیل کا مقصد فلسطینی علاقوں پر صیہونی رژیم کے ناجائز قبضے کا جواز پیش کرنا اور فلسطینیوں کو نابود کرنا ہے۔
انہوں نے علاقے کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر ایک تاجر ہیں عالمی سیاست میں ان کا کوئی تجربہ نہیں ہے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ نے ٹرمپ کی قیادت میں اپنی غیر منطقی اورجارحانہ پالیسیوں کے باعث دنیا کو تیسری عالمگیر جنگ کی اوردھکیل دیا ہے۔