نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

وائٹ ہیلمٹ گروپ دہشتگردوں کی میڈیا ٹیم ہے

شنبه, ۲۸ جولای ۲۰۱۸، ۱۱:۴۰ ق.ظ


شامی صدر:

نیوزنور28جولائی/شام کے صدر نے مغرب کے حمایت یافتہ وائٹ ہیلمٹ گروپ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر’’ بشار الاسد‘‘ نے کہا کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ کوئی ریسکیو گروپ نہیں بلکہ دہشتگرد گروہ جبہت النصرہ کے میڈیا گروپ کا کر دار ادا کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ اس گروپ کو بھی شام سے ختم کردیا جائے گا۔

شامی صدر نے کہا کہ اس گروپ کے اہم سرغنے اس وقت شام سے فرار ہوگئے ہیں اور اسرائیل، اردن اور مغربی ممالک نے ان لوگوں کو شام سے فرار ہونے میں مدد کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ اتوار کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے وائٹ ہیلمٹ گروپ کے آٹھ سو ارکان کو مقبوضہ فلسطین منتقل کرکے بحفاظت اردن پہنچا دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدام امریکہ اور چند یورپی ملکوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب اردن کی حکومت نے کہا ہے کہ ان آٹھ سو افراد کو جلد ہی برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی روانہ کردیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ امریکہ،برطانیہ اور ترکی کی مالی امداد سے مارچ دوہزار تیرہ میں قائم کیا گیا تھا اور شام میں دہشتگردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کام کرتا رہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی