امارات یمنی عوام کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے ارتکاب کا خمیازہ بگھت رہا ہے
اسکارٹ بینٹ:
نیوزنور 27 جولائی/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے یمن کی مقاومتی فورسز کے ہاتھوں ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرؤن حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کو یمنی عوام کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے کی سزا مل رہی ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’اسکارٹ بینٹ ‘‘نے یمن کی مقاومتی فورسز کے ہاتھوں ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرؤن حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کو یمنی عوام کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے کی سزا مل رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام جن حملوں سے متاثر رہے ہیں وہ آج اس کاصحیح مزا متحدہ عرب امارات کو چکھا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یمنی مقاومتی فورسز کی طرف سے سعودی جنگی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کا ڈرؤن طیارے کے ذریعے جواب دینا ایک اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب نے مارچ 2015ء سے یمن میں جو تباہی مچائی ہے مقاومت کے ڈرؤن اورمیزائل حملے کی صورت میں انہیں اس کی قیمت چکانی پڑھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ کل یمنی مقاومت فورسز کے ایک ڈرؤن طیارے نے ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی آمد ورفت روک دی گئی ۔
اسے قبل یمنی فوج کی بحریہ نے سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں کے دو جنگی کشتیوں کو یمن کے مغربی ساحل پر نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے آبنائے باب المندب کے راستے اپنے اویل ٹینکرس کو گذرنے سے روک دیا ۔