نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جنرل قاسم سلیمانی:

نیوزنور27جولائی/سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ نے ٹرمپ کو مخاطب ہوکر کہاہے کہ تم نے آج تک کیا کیا ہے جو ہمارے لئے خط کا تعین کرتے ہو؟ میں تمہارا حریف ہوں، قدس بریگیڈ کا سامنا کروایران کو ابھی رہنے دو فی الحال میں تمہارے مقابلے پر ہوں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران پر عراق کی جانب سے مسلط کی جانے والی جنگ کے دوران ہونے والے ایک اہم آپریشن رمضان اور اس میں شہید ہونے والے مجاہدوں کی یاد میں ایران کے شہر ہمدان میں ایک پروگرام میں قدس بریگیڈ کے کمانڈر’’جنرل قاسم سلیمانی‘‘ نے اپنے میں ٹرمپ کو خطاب کر کے کہا  کہ ایران کو ابھی رہنے دو فی الحال میں تمہارے مقابلے پر ہوں۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے صدر مملکت کے بیان کے جواب میں امریکی صدر نے  کچھ حقیر باتیں کی ہیں اور یہ ہمارے صدر کی شان کے خلاف ہے کہ وہ ان حقیر باتوں کا جواب دیں اس لئے میں اس نظام کا ایک سپاہی ہونے کی حیثیت سے اس کا جواب دیتا ہوں۔

انہوں نے امریکی صدر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ ایران کو رہنے دو ایرانی افواج کی ابھی ضرورت نہیںفی الحال میں تمہارے مقابلے پر ہوں قدس بریگیڈ تمہارے مقابلے پر ہے تم پہلے آکر ہم سے نمٹو۔

قاسم سلیمانی نے امریکی حکام کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہاکہ کیا تم بھول گئے ہو کہ تم ایک زمانے  میں ٹینکوں میں بیٹھے اپنے سپاہیوں کے لئے بڑے سائز کے پیمپرز پیکنگ فراہم کیا کرتے تھے اور آج آکر تم ہمیں دھمکانے کی کوشش کرتے ہو؟ تم لبنان کی 33 روزہ جنگ میں کیا بگاڑ پائے؟کیا تم نے اُس وقت جنگ کے خاتمے کے لئے حزب اللہ کی شرطوں کو تسلیم نہیں کیا؟

انہوں نے امریکی حکام سے سوال کیا کہ آج تک تم ہمارا کیا بگاڑ پائے تو آج آکر تم ہمیں دھمکاتے ہو؟

قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر ٹرمپ تم اپنی فوج کے سابق کمانڈر سے دریافت کرنا کہ اس نے کس کو ایران میں میرے پاس بھیجا تھا جبکہ میں ملک کا ایک سپاہی تھااور اس نے آخر ہم سے درخواست کی تھی کہ کیا آپ ہمیں مہلت دے سکتے ہیں؟کیا آپ عراق میں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے انہیں راضی کر سکتے ہیں کہ جب تک ہم آئندہ چند ماہ میں وہاں سے خارج نہیں ہو جاتےعراقی مجاہدین ہمارے فوجیوں پر حملہ نہ کریں؟

انہوں نے روزبروز امریکی کمزوری میں ہونے والے اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دور وہ تھا کہ جب امریکہ کا جنگی بیڑا اپنی جگہ سے حرکت کرتا تھا تو ایک ملک کی حکومت کا تختہ پلٹ جاتا تھا مگر آج نوبت یہ آگئی ہے کہ امریکہ طالبان جیسی ایک حقیر اور پست دہشتگرد تنظیم کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کی بات کرتا ہے اور ایران کو نقصان پہونچانے کے لئے ایران کے کوڑے دان میں پھینکے جا چکے دہشتگردگروہ ایم کے او کے کا دامن تھامتا ہے۔

جنرل سلیمانی نے مزید کہا کہ میں جواری ٹرمپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم جہاں سوچ بھی نہیں سکتے وہاں ہم تم سے نزدیک ہیں اور جہاں تمہارا طائر فکر بھی پرواز نہیں کر سکتا وہاں ہم تمہارے قریب موجود ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی