نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مجتہد نامی سعودی کارکن:

نیوزنور 27 جولائی/سعودی شاہی خاندان کے خفیہ رازوں کو فاش کرنے والے ٹویٹر پر سرگرم مجتہد نامی ایک کارکن نے کہا ہے کہ باب المندب میں یمنی مقاومتی فورسز کی طرف سے سعودی جنگی کشتی کو تباہ کرنے کی کاروائی یمنی مقاومتی فورسز کی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہے جبکہ  بن سلمان یمنیوں کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کو ابھی بھی تیار نہیں ہیں ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے خفیہ رازوں کو فاش کرنے والے ٹویٹر پر سرگرم مجتہد نامی ایک کارکن نے کہا ہے کہ باب المندب میں یمنی مقاومتی فورسز کی طرف سے سعودی جنگی کشتی کو تباہ کرنے کی کاروائی یمنی مقاومتی فورسز کی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہے جبکہ  بن سلمان یمنیوں کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کو ابھی بھی تیار نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ  بن سلمان نے دعویٰ کیاکہ یمنی مقاومتی فورسز نے سعودی جنگی کشتی کو نہیں بلکہ وہ ایک تیل بردار جہاز تھا۔

انہوں نے کہاکہ سعودی جنگی کشتی کو تباہ کرنے کے حقیقی واقعے کی بن سلمان کی طرف سے تردید کیا جانا سعودی حکام کی باب المندب کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ان کی ناتوانی کی علامت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بحیرہ احمر اورعالمی سیکورٹی کو آج ان طاقتوں سے خطرہ لاحق ہے جو گذشتہ تین سالوں سے یمنی عوام کا وحشیانہ قتل عام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت میں یمنی بندرگاہوں  کا محاصرہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل  مقاومتی فورسز اورقبائل نے سعودی عرب کے جارح اتحاد کی ایک اورجنگی کشتی کو میزائل حملے میں تباہ کردیا تھا ۔

روسی ذرائع ابلاغ کےمطابق یمن کی مقاومتی فورسز نے سعودی جنگی کشتی کو مغربی ساحل کے قریب حملے میں تباہ کردیا اسے قبل بھی یمنی مقاومتی فورسز نے حدیدہ ساحل کے قریب سعودی عرب کی ایک اور جنگی کشتی کو میزائل حملے میں غرق کردیاتھا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی