انتخابی مہم میں حزب اللہ کامیابی نے ماضی کی فتوحات کو مکمل کیا ہے
ممتاز لبنانی شیعہ عالم دین: انتخابی مہم میں حزب اللہ کامیابی نے ماضی کی فتوحات کو مکمل
کیا ہے عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ
کے مطابق لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین ’’آیت اللہ افیف نبلوسی‘‘نے اسلامی
مقاومتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو پارلیمانی انتخابات میں
شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے
کہا ہے کہ اس کامیابی نے ماضی کی فتوحات کو مکمل کیا ہے۔ انہوں نے
پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ اور تحریک عمل کی شاندار کامیابی کی طرف اشارہ
کرتے ہوئے کہاکہ یہ دن لبنان کی تاریخ کا
اہم دن ہے اس دن لبنان کی عوام نے اپنے وعدوں کو پورا کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مقاومت کی حامی ہے۔ انہوں نے
کہاکہ تحریک مقاومت حزب اللہ لبنانی قوم کے عزت ووقار اورفخر کا
باعث ہے۔ انہوں نے
کہاکہ حالیہ انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی سے ماضی کی فتوحات مکمل ہوئی ہے اور
ہم اسلامی مقاومتی محور کے ہمیشہ وفاردار
رہیں گے۔ واضح رہے کہ لبنان میں 9 سال بعد ہونے والے پارلیمانی
انتخابات کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق
اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اوراسکے اتحادیوں نے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ مغرب کے حمایت یافتہ وزیر اعظم سعد حریری کی پارٹی تحریک مستقبل کو
بڑا نقصان اُٹھانا پڑا جسے ماہرین سعودی
عرب کی ذلت آمیز شکست قراردے رہے ہیں۔