اسرائیل غیر مشروط طورپر مقبوضہ جولان علاقے سے نکل جائے
کیوبا :
نیوزنور 27 جولائی/اقوا م متحدہ میں کیوبا کے مستقل نمائندے نے عرب جمہوریہ شام کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جارحانہ ومجرمانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے مقبوضہ جولان علاقے سے صیہونی فوجیوں کی بلا مشروط واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’انا سلویا ‘‘نےعرب جمہوریہ شام کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جارحانہ ومجرمانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے مقبوضہ جولان علاقے سے صیہونی فوجیوں کی بلا مشروط واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے علاقے میں صیہونی رژیم کی پالیسیوں اور پورے مشرق وسطیٰ علاقے پر اس کے اثرات کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ صیہونی حکومت کی جارحانہ وتوسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث پورے علاقے کا امن خطرے میں پڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کا ملک اسرائیل کے خلاف فلسطینی قوم کےساتھ کھڑا ہے اقوام متحدہ کو فلسطینیوں پراسرائیل کی طرف سے ہورہے مظالم کا فوری طورپر نوٹس لینا چاہئے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی حکومت کے نکلنے اور تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ امریکی فیصلے نے علاقائی امن واستحکام کو مزید خطرے سے دوچار کیا ہے۔
- ۱۸/۰۷/۲۷