نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


 

معروف شامی تجزیہ کار:

نیوزنور 27 جولائی/شام کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نےکہا ہےکہ شام کی فضائی حدود میں صیہونی فوجیوں کی طر ف سے شامی لڑاکا طیارے کو مارگرایا جانے کا  اقدام  تکفیری دہشتگردوں اور قابض رژیم کے درمیان گہرے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرابع ابلاغ کےساتھ گفتگو میں نامعلوم شامی تجزیہ کار نے کہاکہ شام کی فضائی حدود میں صیہونی فوجیوں کی طر ف سے شامی لڑاکا طیارے کو مارگرایا جانے کا  اقدام تکفیری دہشتگردوں اور قابض رژیم کے درمیان گہرے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی میزائل دفاعی نظام نے  جان بوجھ کر جولان علاقے جہاں داعشی دہشتگرد سرگرم ہیں شامی جنگی طیارے کو مارگرایا تاکہ تکفیری دہشتگردوں کو طیارے کے پائیلٹ کو پکڑنے کا موقعہ فراہم ہو تاکہ علاقے میں شامی فوج کے انسداد دہشتگردی مہم آپریشن کو روکنے کیلئے دمشق حکومت پر دباؤ ڈالا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم کی طرف سے شامی طیارے کو مارگرایا جانے کااقدام تکفیری دہشتگردوں کو صیہونی  رژیم کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی رژیم نےد عویٰ کیاکہ شامی طیارے کو اسرائیل کے زیر قبضہ جولان کی چوٹیوں کے اوپر آنے پر مارگرایا گیا جبکہ شام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس طیارے کو دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوران اس کی فضائی حدود میں میزائل سے نشانہ بنایا گیا ۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صنعا نے  ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے کہاکہ صیہونی دشمن نے تکفیری دہشتگرد گروہوں کیلئے اپنی حمایت کی تصدیق کی ہے اوراس نے ہمارے ایک طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی