ایران کےساتھ محاذ آرائی ٹرمپ کی صدارت کو تباہ کردےگی
فاکس نیوز کے تجزیہ کار:
نیوزنور 27 جولائی/مشہور امریکی نیوز ایجنسی فاکس نیوز کے ایک سینئر تجزیہ کار نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک عظیم علاقائی طاقت قراردیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو تہران کےساتھ کشیدگی بڑھانے کی پابت خبردار کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں’’ٹوکر کارنسن‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک عظیم علاقائی طاقت قراردیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو تہران کےساتھ کشیدگی بڑھانے کی پابت خبردار کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کا ایران مخالف رویہ ان کی صدارت کو تباہ کرسکتا ہے ۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ محاذ آرائی کی اوربڑھ رہے ہیں جو سبھی کیلئے باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ جنگ کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو یہ امریکی صدر کی صدارات کی تباہی کا موجب بنےگا۔
انہوں نے کہاکہ تہران اورواشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار خود امریکہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کو بالکل یہ خیال نہیں ہے کہ وہ دنیا کو تباہی کی اورلے جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی نواز ٹرمپ نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے مخاطب ہوکے خبردار کیاتھا کہ وہ کبھی بھی امریکہ کو دھمکی نہ دے ورنہ تہران کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا ۔
اسے قبل ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے صیہونی نواز ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھاکہ امریکہ شیر کی دُم سے مت کھیلے کیونکہ اسے امریکہ کو صرف افسوس ہی ہوگا۔
ایرانی صدر نے کہاتھا کہ ایران کےساتھ کسی بھی طرح کی جنگ تمام جنگوں کی ماں ثابت ہوگی ۔
- ۱۸/۰۷/۲۷