امریکہ کی من مانی اور خود سرانہ پالیسیوں کی دنیا میں کہیں بھی پذیرائی نہیں ہے
چینی صدر :
نیوزنور27جولائی/چین کے صدر نے امریکہ کی خودسرانہ پالیسیوں اور چین کے ساتھ واشنگٹن کی تجارتی جنگ میں شدت کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی من مانی اور خود سرانہ پالیسیوں کی دنیا میں کہیں بھی پذیرائی نہیں ہے
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر ’’شی جین پنگ ‘‘نے جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں بریکس کے سربراہی اجلاس میں تقریر کے دوران امریکہ کی توسیع پسندانہ اور خود سرانہ پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی بالادستی کو قبول نہیں کیا جاسکتا اور یہ رویّہ بین الاقوامی اقتصادی نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ امریکہ کی من مانی اور خود سرانہ پالیسیوں کی دنیا میں کہیں بھی پذیرائی نہیں ہے اور اس قسم کی پالیسیوں کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے بریکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ چند قطبی نظام کی حمایت کرکے امریکہ کی یک قطبی پالیسی کی مخالفت کریں۔
قابل ذکر ہے کہ بریکس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ آٹھ مارچ دوہزار اٹھارہ سے شروع ہوئی ہے۔