مقاومت کےمقابلے میں وائٹ ہاوس کی ذلت اورصدی کی ڈیل نامی منصوبے کی شکست
عبرانی روزنامہ:
نیوزنور26جولائی/ایک عبرانی روزنامہ نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صدی کی ڈیل نامی معاملہ شکست کھا گیا ہے اورمقاومت نے امریکہ کو ذلیل وخوار کردیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عبرانی روزنامہ’’ اسرائیل الیوم‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسلامی اورعربی ملتوں کو حقیرسمجھنے کی وجہ سے امریکہ کا صدی کی ڈیل نامی منصوبہ شکست کھا گیا تھا اوریہ امریکی منصوبہ تل ابیب اورواشنگٹن میں اسرائیل رہنماؤں کے قبلی آرزو اوروہم میں تبدیل ہوچکا ہے۔
رپورٹ میں لکھا گیاہے کہ وائٹ ہاوس نےصدی کی ڈیل نامی معاملہ کے ذریعے مشرق ومغرب میں اپنے مقام کو اوپر لےجانے کی کوشش کی ہے لیکن مقاومت نے شام میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد وائٹ ہاوس کو ذلیل وخوارکردیا ہے۔
رپورٹ میں کہ گیا ہے کہ تہران ایک ایسا ڈراونا خواب ہے کہ جو مسلسل تل ابیب کو ڈرا رہا ہے اور اور سعودی عرب، امارات اورمصر جیسی عدم استحکام کا شکارحکومتوں پراعتماد کی وجہ سے صدی کی ڈیل کا معاملہ شکست سے دوچارہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض خلیجی ممالک کہ جو اسرائیل اورامریکہ مخالف نظام کی تباہی کی اُمید لگائے بیٹھے تھےکی عربی ممالک میں بحران پیدا کرنے والےمنصوبوں کی شکست نےخطےمیں امریکی اوراسرائیلی منصوبوں کو شکست سےدوچارکردیا ہے۔
عبرانی روزنامہ نےمزیدلکھا ہےکہ صہیونی حکومت عنقریب شام میں وہابی تکفیری گروہوں کی حمایت کے نتائج کو دیکھ لےگی کیونکہ عربی اوراسلامی ممالک کے اندرونی امورمیں صہیونی حکومت کی مداخلت کے ملتوں پرمنفی اثرات پڑے ہیں اورایران کے قریب ہونے کے لیے ان کےاصرارمیں اضافہ ہوا ہے۔
- ۱۸/۰۷/۲۶