نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران پر امریکی پابندیاں بے اثر ثابت ہوں گی

پنجشنبه, ۲۶ جولای ۲۰۱۸، ۱۲:۱۸ ب.ظ


سابق چینی سفیر:

 نیوزنور26جولائی/ایران اور فرانس میں تعینات سابق چینی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف تیل پابندیاں لگا کر اسے کمزور نہیں کرسکتا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران اور فرانس میں تعینات سابق چینی سفیر ’’شائولی منگ‘‘ جو اسلامی انقلاب کے عروج کے دن ایران میں بطور سفیر تعینات تھےنے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف تیل پابندیاں لگا کر اسے کمزور نہیں کرسکتا۔

انہوں نےکہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کے دیگر فریق پر اس معاہدے سے علحیٰدہ ہونے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے اور دوسری طرف وہ ایران پر تیل پابندیاں عائد کرنا چاہتا ہے تاہم وہ پھر بھی ان دو کاموں سے ایران کو کمزور نہیں کرسکتا۔

سابق چینی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں اور مستقبل کی صورتحال جس طرح سے بھی ہو دونوں ممالک کے تعلقات مزید ترقی کی سمت آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی کمپنیوں پر ایران میں سرمایہ کاری نہ کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈال رہا ہے تاہم چینی کمپنیاں امریکی دھکمیوں کے باوجود ایران میں رہیں گی اور ایران کے ساتھ اپنے تجارتی اور معاشی تعلقات کو برقرار رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ تجارتی، توانائی، سرمایہ کاری اور مواصلات کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو جاری رکھے گا اور اس کی نظر میں امریکی خواہشات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

شائولی منگ نے مزید کہا کہ اس وقت چین کی 100 کمپنیاں ایران میں موجود ہیں جو زیادہ تر توانائی، صنعت، نقل و حمل اور آٹوموٹو شعبوں میں سرگرم ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی