ٹرمپ ایران سے متعلق خام خیالی کا شکار ہے
سابق برطانوی وزیرخارجہ:
نیوزنور26جولائی/برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق عالمی رائے عامہ کے نزدیک فاتح ہے اور اس نے دلوں کو جیتا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سنیئر برطانوی سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ ’’جیک سٹرا‘‘ نے اکہا کہ ٹرمپ ایران سے متعلق خام خیالی کا شکار ہے۔
انہوں نے ایرانی صدر کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز باتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ایران، اس کی تاریخ اور اسلامی انقلاب پر کوئی ادراک نہیں اور وہ ان چیزوں کو آسان سمجھتا ہے۔
موصوف سیاستدان نے کہا کہ ٹوئٹر پر غصے سے پیغام دینا ڈونالڈ ٹرمپ کا کوئی نیا کام نہیں اور ہمیں اس کی عادت ہے اور ہماری نظر میں چیخنا اور بدمعاشی کرنے کا مقصد اپنی یکطرفہ خواہشات کو حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد اور خودمختار اقوام کے ساتھ کام کرنے کایہ اچھا طریقہ نہیں اور جہاں تک ہمیں نظر آرہا ہے ٹرمپ ایران اور انقلاب کی تاریخ سے اچھا ادراک نہیں رکھتے اور وہ صرف امریکی حکمرانوں کی ان اشتعال انگیز باتوں کہ امریکہ ایران کو پتھر کے زمانے میں لے جانا چاہتا ہےجیسی احماقانہ باتوں کو دہرا رہا ہے۔
سابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکی حکمرانوں کو ایران کے بارے میں کچھ پتہ نہیں مائک پومپیو اور جان بولٹن جیسے افراد ایران کو ناچیز سمجھتے ہیں جبکہ انہیں ایران کی طاقت کی اصلی سمجھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکیوں کا خیال ہے کہ وہ شمالی کوریا کی طرح ایران پر بھی اپنی خواہشات مسلط کرسکتے ہیں جبکہ ایسا نہیں اور نہ ہی ایران کا معاملہ شمالی کوریا کی طرح ہے۔
جیک سٹرا نے مزیدجوہری معاہدے سے ایران کی ممکنہ علحیٰدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت میں برے نتائج سامنے آئیں گے، ایران نے جوہری معاہدے پر مکمل عمل کیا جبکہ مغربی فریقوں نےڈونالڈ ٹرمپ سے پہلے بھی اپنے وعدوں پر من و عن عمل نہیں کیا۔
- ۱۸/۰۷/۲۶