نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یمن کی اعلیٰ انقلابی  کمیٹی کے چئیر مین :

نیوزنور26جولائی/یمن کی اعلٰی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اس اعلان کے بعد کہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی کا ایک طیارہ یمن کے صوبے جیزان میں ملک عبداللہ ایئرپورٹ پر اترا ہے کہ جارح سعودی اتحاد یمن میں امن کا قیام نہیں چاہتا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلٰی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین’’ محمد علی الحوثی‘‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے صنعا ایئرپورٹ بند کروانا اور اس کا محاصرہ جاری رکھا جانا یمنی قوم کے خلاف دانستہ طور پر جرم کے ارتکاب کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آل سعود یمن میں قیام امن کی خواہاں نہیں ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے شمال مغربی یمن میں واقع شہر صعدہ کی پانی کی سپلائی لائن پر سعودی اتحاد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی سپلائی لائن پر کئے جانے والے اس حملے کے نتیجے میں صعدہ کے دس ہزار شہریوں کو پانی کی شدید قلّت کا سامنا ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اپریل کے مہینے میں بھی یونیسف نے یمن میں صاف پانی کے فقدان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار اور اس سلسلے میں سخت خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو گئی ہیں اور مکمل محاصرے کی بنا پر اس ملک میں دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت ہےلیکن اس کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی