مظلوم ملتوں کی فریاد امریکہ کےسیاسی اورعسکری دباؤکا جواب ہے
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر:
نیوزنور09مئی/ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیےکہ مظلوم ملتوں کی بلند فریاد خطےمیں امریکہ کےسیاسی اورعسکری دباؤ کا جواب ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر’’ڈاکٹرعلی لاریجانی‘‘ نے پارلیمنٹ کے اجلاس کےآغاز میں لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں مقاومتی محورکی کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اہم کامیابی پرحزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ، لبنان کے صدر اورپارلیمنٹ کے اسپیکرنبیہ بری کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ امریکہ،صہیونزم اورخطے میں موجود ان کے پیروکاروں کی تمام ترسازشوں کے باوجود لبنان کی بابصیرت عوام نے ووٹ کاسٹ کرکےاپنے دل کی بات کہہ دی ہےکہ جو امریکہ اورصہیونیوں کومنہ توڑجواب ہےاور ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ مظلوم ملتیں اپنی بلند فریاد کے ساتھ خطےمیں امریکہ کے سیاسی اور عسکری دباؤ کا جواب دے رہی ہیں کہ جو ان کی بدمعاشی کے ساتھ برسرپیکارہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےکہا کہ اس وقت خطے میں دو اہم گروہ موجود ہیں ایک گروہ ایسا ہےکہ جو امریکہ سے وابستہ آمرانہ گروہ ہے اوردوسرا جمہوریت پسندی کا گروہ ہے کہ جس کی آواز لبنان کے انتخابات اورتیونس کےبلدیاتی انتخابات میں سنی گئی ہے اورانشا اللہ عراق میں بھی یہ آواز سنی جائے گی۔
انہوں نےٹرمپ کومخاطب قراردیتے ہوئےکہا کہ آپ گزشتہ سالوں کے دوران دہشتگردوں کی مدد کرنےمیں امریکہ اورصہیونزم کی سیکورٹی ذلت کے نتیجےکو لبنان کی بابصیرت ملت کے ووٹوں سےملاحظہ کرسکتے ہیں اوراس میں شک نہ کرو کہ ایٹمی معاہدے کے مسئلے میں بھی وعدہ خلافی کا بھی اسی طرح کا نتیجہ نکلےگااور ایران کی عظیم ملت حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی بابصیرت اورنڈرقیادت میں اسلامی انقلاب کے راستے پرگامزن رہے گی۔
لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ لبنان میں کامیاب انتخابات کروانے پرلبنانی عوام، پارلیمنٹ اورصدرمحترم کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتی ہے۔