خلیج فارس تعاون کونسل ایران مخالف مؤقف ترک کرے
پنجشنبه, ۲۶ جولای ۲۰۱۸، ۱۱:۴۷ ق.ظ
سابق قطری وزیر اعظم:
نیوزنور26 جولائی/قطر کے سابق وزیر اعظم نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں اپنی دشمنانہ پالیسیوں کوترک کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ’’شیخ حماد بن جاسم‘‘نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو ایران کو اپنا ہمسایہ ملک تسلیم کرکے اس کے تئیں دشمنی ترک کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ خلیجی فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو علاقائی مسائل کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ کےساتھ بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔