ایران کے ساتھ محاذ آرائی کی واشنگٹن کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑےگی
لبنانی تجزیہ کار:
نیوزنور26 جولائی/لبنان کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اورصیہونی رژیم کی کسی بھی طرح کی جنگ دونوں اسلام دشمن طاقتوں کیلئے مہنگی ثابت ہوگی کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف علاقائی بلکہ ایک عالمی طاقت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’مشعل نوفعال‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اورصیہونی رژیم کی کسی طرح کی جنگ دونوں اسلام دشمن طاقتوں کیلئے مہنگی ثابت ہوگی کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف علاقائی بلکہ ایک عالمی طاقت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکی پروپیگنڈہ مہم کا جواب دینے کا بھرپور حق حاصل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جب امریکی صدر ٹرمپ ایران کو دھمکی دیتے ہیں تو اسلامی جمہوریہ کو بھی اس کا برابر جواب دینے کا حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی وعالمی طاقت کے طورپر اسلامی جمہوریہ ایران کی اپنی منصوبہ بندی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی ممالک میں ایک اہم درجہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ اس کو آزمانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ وہ امریکہ کو دندان شکن جواب دینے کو تیار ہے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہاکہ بعض امریکی حکام کی بے بنیاد دھمکیاں جواب دینے کے بھی قابل نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام کی استقامت اتحاد اورامریکی دھمکیوں اورمنصوبوں کی ایرانی عوام کی جانب سے پرواہ نہ کیاجانا نیز دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوششیں اورپختہ عزم امریکی حکام کے گھٹیاں اورپست بیانات کا بھرپور جواب ہے۔
- ۱۸/۰۷/۲۶