تکفیری عناصر نے اسلام کی صورت کو مسخ کیا ہے
مسلم علمائے کرام :
نیوز نور25 جولائی/ملیشیا کے اسلامی مطالعاتی مرکز کے طرف سے منعقدہ یک روزہ کانفرنس کے شرکاءنے مسلم دنیا میں جاری افراتفری اوربدامنی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری عناصر نے اسلام کی صورت کو مسخ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ملیشیا کے اسلامی مطالعاتی مرکز کے طرف سے منعقدہ یک روزہ کانفرنس کے شرکاء نے مسلم دنیا میں جاری افراتفری اوربدامنی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری عناصر نے اسلام کی صورت کو مسخ کیا ہے۔
اس تقریب میں ملیشیا کے وزیر براہ مذہبی امور مجاہد یوسف نے کہاکہ دین مبین اسلام امن وسلامتی کادین ہے ہمیں اسلام کے پیغام کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج مسلم ممالک کو تنازعات اور جنگوں کا سامنا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے دنیا بھر کے تمام مسلمان تکفیری دہشتگردوں کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اوربہت سے مسلم علمائے کرام نے تکفیریوں کے اقدامات کی مذمت میں فتوے جاری کئے ہیں کیونکہ اسلام میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔