وائٹ ہلمٹس نامی دہشتگر اسرائیل اورامریکہ کے محافظ ہیں
سینئر شامی قانون ساز:

نیوز نور25 جولائی/شام کےایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ وائٹ ہلمٹس نامی دہشتگرد گروہ اسرائیل اورامریکہ کے محافظ ہیں اوریہ گروہ انسانیت کے نام پر دہشتگردی کا ارتکاب کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’جنسیت قازان‘‘نےکہاکہ وائٹ ہلمٹس نامی دہشتگرد گروہ اسرائیل اورامریکہ کے محافظ ہیں اوریہ گروہ انسانیت کے نام پر دہشتگردی کا ارتکاب کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں جو مختلف ناموں سے دہشتگرد داخل ہوئے تھے وہ اب بے نقاب ہوچکے ہیں اور یہ حقیقت سب پر عیاں ہوچکی ہے کہ واشنگٹن اورتل ابیب نے ان دہشتگردوں کو دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے کیلئے شام بھیجا ہے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں شامی فوج کے ہاتھوں جو دستاویزات ہاتھ لگی ہیں ان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ کے افراد دہشتگردوں کی حمایت کرتے تھے اور جبہت النصرہ یا تحریر الشام کے ذریعے عام شہریوں پر جو کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے جاتے تھے یہ عناصر اس میں دہشتگردوں کا پورا پورا ساتھ دیتے تھے-
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے بھی وائٹ ہیلمٹ کے عناصر کو شام سے باہر نکالنے اور فرار کرانے میں اسرائیل کے کردار کا اعتراف کیا ہے-
باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی شام سے واہٹ ہیلمٹ تنظیم سے وابستہ عناصر کو مقبوضہ فلسطین میں فرار کرانے میں صیہونی حکومت کے ساتھ ساتھ خلیج فارس کی بعض حکومتوں کی خفیہ تنظیموں نے بھی رول ادا کیا ہے-