ٹرمپ کی ایران مخالف ٹوئٹس نے امریکیوں کو شرمسار کیا ہے
سینئر پاکستانی تجزیہ کار:
نیوز نور25 جولائی/پاکستا ن کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار ،سیاستدان اور سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سابق رکن نے کہا ہے کہ صیہونی نواز ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے ایران کو دھمکی دیکر نہ صرف خود کو بلکہ پوری امریکی عوام کوذلیل ورسوا کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’سید طاہر حسین مشہدی‘‘نےکہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے ایران کو دھمکی دیکر نہ صرف خود کو بلکہ پوری امریکی عوام کوذلیل ورسوا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے جو رویہ اختیار کررکھا ہے وہ امریکہ کے زوال کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک امن پسند ملک ہے اور اس ملک کی عوام نے اپنی جراءت اوراستقامت سے یہ ثابت کردیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں جھکنے پر انہیں مجبور نہیں کرسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ،سعودی عرب اور دیگر علاقائی رجعتی حکومتیں اپنی پوری طاقت سے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کوجھکانے پر مجبور نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحیٰدگی اختیار کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے حوالے سے اب تک اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے اور وہ اس تاریخی معاہدے کو محفوظ رکھنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ وہ انصاف ،امن ،باہمی تعاون ،علاقائی سالمیت اورایک دوسرے کی حاکمیت کا احترام کرتی ہے اوروہ امریکہ کی مہم جوئی کو اوربرداشت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دنیا بھر کی امن وآزادی پسند حکومتیں امریکہ کی مہم جوئی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔