نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عبدالباری اتوان:

نیوز نور25 جولائی/عرب دنیا کے ایک مشہور سیاسی تجزیہ کار نے  کہا ہے کہ  روسی حکام نے اپنے حالیہ اچانک تل ابیب دورے کےدوران  صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں جارحانہ کاروائیوں کہ جو  ایک بھرپور علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہیں سے باز رہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عبدالباری اتوان ‘‘نے کہاکہ روسی حکام نے اپنے حالیہ اچانک تل ابیب دورے کےدوران  صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں جارحانہ کاروائیوں کہ جو  ایک بھرپور علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہیں سے باز رہے۔

انہوں نے کہاکہ بلاشبہ  روسی صدر پوتین سمجھتے ہیں کہ شام میں ایران اوراسرائیل کے درمیان  محاذ آرائی ایک بھرپور علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ  حالیہ دنوں میں عرب جمہوریہ شام کے خلاف  صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اتوان نے کہاکہ  روسی حکام  تل ابیب رژیم کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ ہیں اوراس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور  فوجی سربراہ  کا  تل ابیب دورہ انجام پایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر عرب جمہوریہ شام میں صیہونی حکومت کی جارحانہ کاروائیاں  سنگین مسئلہ نہیں ہوتیں تو پوتن بذات خود روسی فوجی  سربراہ کو  اسرائیل کا اچانک دورہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

غاصب صیہونی رژیم نے پیر کےروز مشرقی حمص صوبے میں دہشتگردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے صنعا نیوز کے مطابق  اتوار کی شام کو مشرقی حمص میں صیہونی جنگی طیاروں نے  مسیات علاقے میں شامی فوج کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس  میں کوئی مالی یا جانی نقصانی نہیں ہوا۔

دریں اثنا سپوٹنک نیوز ایجنسی نے شامی وزارت دفاع  میں ایک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کی دی کہ مشرقی حمص میں  صیہونی جنگی طیاروں نے  لبنان کے ہوائی حدود سے  شامی فوج کے ٹھکانوں پر دس  میزائل  فائر کئے۔ذرائع نے کہاکہ شامی دفاعی نظام نے  چار میزائلوں کو ہوا میں ہی مارگرایا جبکہ دیگر چھ میزائلوں نے شامی فوج کی ایک چھوٹی عمارت کو نشانہ بنایا  جس میں  آٹھ شہری معمولی طورپر زخمی ہوئے۔

فوجی ماہرین کا ماننا ہے کہ اسرائیل  کے ان حملوں کا مقصد قنینطر اوردرعا صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی مسلسل کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی