امریکہ تمام مسلم ریاستوں کا سب سے بڑا دشمن ہے
اسکارٹ بینٹ:
نیوز نور25 جولائی/ایک معروف امریکی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ مشرق وسطیٰ علاقے کےلئے مسلم ریاستوں میں تشدد کو ہواد یکر ان ممالک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’اسکارٹ بینٹ ‘‘نے کہاکہ موجودہ امریکی انتظامیہ مشرق وسطیٰ علاقے کےلئے مسلم ریاستوں میں تشدد کو ہواد یکر ان ممالک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی حالیہ ایران مخالف دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی قوم کا کبھی ہمدرد نہیں ہوسکتا اور وہ ایرانی قوم اورحکومت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ہمیشہ مسلم ریاستوں کو تقسیم اوران کو کمزور کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا رہا ہے اوراس کی واضح مثال عرب جمہوریہ شام ہے جس کو تقسیم کرنے امریکی منصوبہ بندی برُی طرح ناکام رہی۔
واضح رہے کہ امریکہ کے صیہونی نواز ٹرمپ نے حالیہ میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران نے امریکہ کو دھمکی دی تو اس کو وہ خمیازہ بھگتنا پڑےگا جس کی کہیں مثال مشکل سے ہی ملتی ہے ۔
اسے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نے ایرانی سفارتکاروں سے اپنے خطاب میں کہاتھا کہ امریکہ مکمل طورپر یہ سمجھتا ہے کہ ایران کےساتھ امن ہر قسم کے امن کا ضامن ہے اوراسی طرح ایران کےساتھ جنگ ہر قسم کی جنگ کی ماں ہے۔
- ۱۸/۰۷/۲۵