نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسلامی جہاد:

 نیوزنور24جولائی/فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے سینکڑوں یہودی بلوائیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور عبادت کی آڑ میں مقدس کی  بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ غاصب صہیونی برائی کا مافیا ہے جن کےہاتھوں مسجد اقصیٰ کی حرمت مسلسل پامال ہو رہی ہےاور اس برائی کے مافیا سے قبلہ اول کو بچانا تمام مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم’’اسلامی جہاد‘‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی شرپسند اسرائیلی حکومت اور ریاستی اداروں کی سرپرستی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کار اور صہیونی ریاست دونوں القدس اور الاقصیٰ کے حوالےسے مذہبی دہشتگردی کے مرتکب ہیں اور مسجد الاقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کسی بڑے طوفان کا پیشہ خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

مذکورہ تنظیم نے اپنے بیان میں  کہا کہ مسجد اقصیٰ کو جس طرح کے خطرات کا سامنا ہے اس کے لیے عالم اسلام کا فوری طورپر متحرک ہونا ضروری ہے۔

اسلامی جہاد نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عالم اسلام اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فلسطینی قوم بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنا فرض ادا کرے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی