نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

فلسطینی شہری قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں

سه شنبه, ۲۴ جولای ۲۰۱۸، ۰۲:۳۹ ب.ظ


حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر:

 نیوزنور24جولائی/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر نے کہا ہے کہ اتوار کے روز سینکڑوں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا اور مقدس مقام کی بے حرمتی حال میں اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے ظالمانہ قانون کا نتیجہ ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں حماس رہنما’’ صالح العاروری‘‘ نے کہا کہ اسرائیلی کنیسٹ نے صہیونی ریاست کو دنیا بھر کے یہودیوں کا قومی ملک قرار دیا اور اب صہیونی حکومت اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے میدان میں اُتر آئی ہےاور قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی  بےحرمتی کا تازہ اشتعال انگیز واقعہ یہودی قومیت کے قانون کو آگے بڑھانے کا حصہ ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی خواتین اور نوجوانوں کی جانب سے یہودی شرپسندوں کو روکنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہودی آباد کاروں کی مذہبی دہشتگردی کی روک تھام کے لیے غرب اردن اور القدس سمیت ملک کے تمام حصوں سے شہریوں کو قبلہ اول میں پہنچنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی انتہا پسند جماعتوں کی اپیل پر سینکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی