امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کا کوئی بھی ملک حمایت نہیں کررہاہے
امریکی سنیٹئر:
نیوزنور 24 جولائی/ایک سینئر امریکی سنیٹئر نے ایک پیغام میں ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے ٹرمپ کے یکطرفہ فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک نے ایران پر نئی امریکی پابندیوں سے اتفاق نہیں کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’کرس مرفی‘‘نے ایک پیغام میں ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے ٹرمپ کے یکطرفہ فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک نے ایران پر نئی امریکی پابندیوں سے اتفاق نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی حکام نے خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے جوہری معاہدے سے نکلنے کے ٹرمپ کے فیصلے کا یہ جواز پیش کیا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈال کر نیا معاہدہ چاہتے ہیں تاہم دنیا کا ایک بھی ملک ایران پر نئی امریکی پابندیوں سے اتفاق نہیں رکھتا ۔
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے سوال کیا کہ کیوں صدر نے ایران جوہری معاہدے سے نکل کر امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دنیا کی کوئی بھی حکومت حتیٰ امریکہ کے اپنے اتحادی بھی ایران سے متعلق امریکی مؤقف کے مخالف ہیں۔
- ۱۸/۰۷/۲۴