وائٹ ہیلمٹ نامی گروہ انسان نما جانوروں کا ٹولہ ہے
شامی مفتی اعظم :
نیوزنور24جولائی/شامی مفتی اعظم نے وائٹ ہیلمٹ نامی گروہ کوانسان نما جانوروں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہیلمیٹس آرگنائزیشن کے اراکین جنگی جرائم میں ملوث رہے ہیں ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی مفتی ’’احمد بدر الدین حسون ‘‘نے وائٹ ہیلمٹ نامی گروہ کوانسان نما جانوروں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہیلمیٹس آرگنائزیشن کے اراکین جنگی جرائم میں ملوث رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی تنظیم ہے جس نے کیمیائی ہتھیاروں کہ جن کو خاص طور سےادلب کے دیہاتوں اور حلب شہر میں استعمال کیا گیا کو دہشتگردوں کے حوالے کیا ۔
حسون نے مزید کہا کہ اس تنظیم کے اراکین نے شام سے اب تک فرارحاصل اسلئے نہیں کیونکہ وہ شامی عوام میں موجود رہ کر شام کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش میں مصروف تھے لیکن شامی عوام و حکومت کی مقاومت کی وجہ سے اب یہ گروہ پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے اسلئے اس گروہ کے اراکین شام سے فرار کے فراق میں ہیں ۔
- ۱۸/۰۷/۲۴