عالمی سطح پرامریکی اثرورسوخ کا زوال جبکہ ایران کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے
محمد مراندی:
نیوزنور 24 جولائی/تہران یونیورسٹی کے ایک معروف پروفیسر نےکہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے تمام طبقات کو اپنی ظالمانہ پالیسیوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے اس لئے ایرانی عوام امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو کے ایرانی عوام کی حمایت کرنے سے متعلق بیان پر کبھی یقین نہیں کرےگی ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’محمد مراندی‘‘نےکہاکہ امریکہ نے ایران کے تمام طبقات کو اپنی ظالمانہ پالیسیوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے اس لئے ایرانی عوام امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو کے ایرانی عوام کی حمایت کرنے سے متعلق بیان پر کبھی یقین نہیں کرےگی ۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام پر واضح ہے کہ امریکہ خاص کر موجودہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی سب سے بڑی دشمن ہے ۔
ایران کے تیل کی تجارت پر پابندیوں سے متعلق انہوں نے کہاکہ اگرچہ ان پابندیوں سے ایران کی معیشت کسی حد تک متاثر ہوگی تاہم ایرانی قوم اورحکومت میں اس طرح کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا تجربہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی میڈیا امریکہ کی حمایت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی تصویر کو مسخ کرکے پیش کرنے اور عوام کو مایوس کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس طرح کی ایران مخالف کوششیں چار دہائیوں سے کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں امریکی اثرورسوخ کا زوال ہورہا ہے جبکہ ایران پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ سے مذاکرات کرنےکی باتیں کرنے والے جاہل اورقوم کے غدار ہیں۔
- ۱۸/۰۷/۲۴