صہیونی حکومت کی نابودی کی جڑ خود اسرائیل کے وجود میں ہی پوشیدہ ہے
آیت اللہ شیخ محسن اراکی:
نیوز نور23 جولائی/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی نابودی انسانوں کی نابودی یا انسانوں کا قتل عام نہیں ہےبلکہ صہیونی حکومت کی نابودی کی جڑ خود اسرائیل کے وجود میں ہی پوشیدہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین’’ آیت اللہ شیخ محسن اراکی‘‘ نے اسرائیل کی نابودی انسانوں کی نابودی یا انسانوں کا قتل عام نہیں ہےبلکہ اسرائیل کی نابودی اس کا پیچھا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ ابتداء میں اس مسئلہ پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا کرتے تھے کہ اسرائیل کی نابودی انسانوں کی نابودی یا انسانوں کا قتل عام نہیں ہےبلکہ جس طرح اسرائیلی فوج فلسطینی مظلوم عوام کو قتل کرتی ہے اس سے مراد فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین پر واپسی ہےاور یہ ایک بنیادی حق ہے جو ہر قوم کو حاصل ہےسوائے صہیونیوں کےاس مراد یہ ہے کہ فلسطینی عوام جن میں مسلمان ، عیسائی اور یہودی شامل ہیں ان کے درمیان انتخابات کروائے جائے اور ان کو خود اپنے مستقبل کو اختیارکرنے کا حق حاصل ہوکیوں کہ یہ کسی بھی قوم کا حق ہے اور اس حق کا انکار ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ افراد اسرائیل کی نابودی کو محض ایک خواب سمجھتےتھے لیکن حقیقت اس کے بلکل برعکس ہوئی کیونکہ شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل کی نابودی حتمی اور یقینی ہے۔
موصوف عالم دین نے عرب یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر عبدالوھاب کے اس بیان کہ اسرائیل کی نابودی یقینی اور قطعی ہےکہا کہ وہ عرب اور اسلامی مملک کی اسرائیل کے حوالے سے عقب نشینی سے بہت زیادہ افسردہ اور رنجیدہ تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی اُمید نہیں ہاری اور ہمیشہ اپنی بات کو بہ بانگ دہل کہا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو سیدنا مقاومت کا نام اسلئے دیا گیا ہے کیونکہ سید حسن نصر اللہ واحد رہبر ہیں کہ جنہوں نے جراءت کے ساتھ اسرائیل کی نابودی پر بات کی ہےاور میں اس سلسلے میں ان کو اسرائیل کی نابودی پراپنی لکھی گئی کتاب بھی ہدیہ پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی نابودی کی جڑ خود اسرائیل کے وجود میں ہی پوشیدہ ہے اورجب سے مسجد الاقصی کی واپسی مارچ شروع ہوئی ہے کئی صہیونی اخبارات نے اسرائیل کی نابودی پر مقالے لکھ چکے ہیں مثال کے طور پر 2002 میں یدیعوت احرونوت نامی اخبار نے ایک مقالہ کہ جسکا عنوان’ وہ روز نہ آئے کہ ہم بیرون ملک آپارٹمنٹ خریدیں‘ لکھااوریہ وہ دن ہے جس کا صہیونیوں نے کبھی خیال بھی نہیں کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونیت کا خاتمہ نزدیک ہے کیوں کہ وہ آج دیکھ رہے ہیں ملت فلسطین اپنا حق مانگ رہے ہیں اور اس کی بنیاد ایمان اور فداکاری ہے یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی صہیونی فلسطینی بچوں کے پتھروں سے خوفزدہ ہیں اوروہ نہتے فلسطینی اور واپسی مارچ کے ذریعہ محاصرہ ہو چکے ہیں۔
آیت اللہ محسن اراکی نےمزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران فلسطینی اور لبنانی عوام کی مقاومت کو اپنی تمام تر قوت سے حمایت کرتا ہےاور جو کوئی بھی اسرائیل اور صہیونی حکومت کو اپنا پشت وپناہ دیکھتا ہے وہ جان لے کہ بہت جلد نا اُمید ہوجائیں گے۔