ٹرمپ ایران اورروس کے اسٹریٹجک تعلقات کو کبھی سبوتاژ نہیں کرسکتے
روسی تجزیہ کار:
نیوز نور23 جولائی/بین الاقوامی امو رکے ایک روسی تجزیہ کار نے کہا ہےکہ صیہونی نواز ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران اورروس کے دوستانہ تعلقات کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’فیدوروا‘‘نےکہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران اورروس کے دوستانہ تعلقات کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے ٹرمپ اورپوتن کے درمیان ہلسن اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اورروس کے درمیان تعلقات میں بہتری کی باوجود ماسکو جامع مشترکہ ایکشن پلان کا مکمل پابند ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین ،چین اورروس امریکہ کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے باوجود اس عالمی معاہدے کے تحفظ پر پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان ممالک کو اسلا می جمہوریہ ایران کےساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ علاقے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی موجودہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کی آزاد وخودمختار ریاستوں کی حکومتوں کو کمزور کرنا امریکہ کی طویل مدتی پالیسی رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ علاقے میں دہشتگردوں کو پروان چڑھا کر اپنے مقاصد کی حصولی کیلئے ان دہشتگردوں کے ہاتھوں لاکھوں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کروایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ روسی حکومت کسی بھی ملک کے دباؤ میں اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو کبھی ختم نہیں کرےگی۔