اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے
سرگرم صیہونی مخالف ملیشیائی کارکن:
نیوز نور23 جولائی/ملیشیا میں اسرائیل کے خلاف عالمی بائیکاٹ تحریک سے وابستہ ایک رکن نے کہا ہے کہ صیہونی پارلیمنٹ کی طرف سے مملکت یہود قانون کی منظوری سے پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے اور اس کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ملیشیا میں اسرائیل مخالف بائیکاٹ مہم کے سربراہ’’محمد اسماعیل ‘‘نے کہاکہ صیہونی پارلیمنٹ کی طرف سے مملکت یہود قانون کی منظوری سے پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے اور اس کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب رژیم کو اسطرح کے نسل پرستانہ اقدامات سےبازرکھنے کیلئے ضروری ہے کہ دنیابھر کی حکومتیں اورعوام اس کا بائیکاٹ کریں۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح جنوبی افریقہ کی نسل پرست حکومت کا عالمی برادری طرف سے مکمل بائیکاٹ کیاگیا اسی طرح عالمی سطح پر صیہونی رژیم کا بائیکاٹ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دنیا بھر کی حریت وآزادی پسند عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کیلئے اس رژیم کے خلاف عالمی بائیکاٹ مہم کی حمایت کرے۔
واضح رہے کہ صیہونی رژیم کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک متنازعہ قانون کی منظوری دی جس کے تحت اسرائیل کو یہودیوں کی ریاست قراردیاگیا۔