شام میں دہشتگردی کے خلاف دمشق کی کامیاب مہم لبنانی کے قومی مفاد میں ہے
شیخ علی داموش:
نیوز نور23 جولائی/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدارے نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردی کے خلاف دمشق کی کامیاب مہم لبنانی کے قومی مفاد میں ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ علی داموش‘‘نے کہاکہ شام میں دہشتگردی کے خلاف دمشق کی کامیاب مہم لبنانی کے قومی مفاد میں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امن واستحکام کی بحالی سے لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شام میں دہشتگردی کے خلاف شامی فوج اوراسکےا تحادیوں کی کامیابی لبنان کے قومی مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں رونما ہونے والے واقعات مقاومتی محور کے حق میں تبدیل ہورہے ہیں ۔
شیخ علی داموش نے شام کے جنوبی محاز پر دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج اوراسکےا تحادیوں کی کامیابیوں کو ایک اہم وطن پیروزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کامیابیوں کے باعث علاقے میں طاقت کا توازن پوری طرح بدل گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی شام میں دہشتگردوں کی شکست شامی فوج اوراسکے اتحادیوں کی سعودی وصیہونی رژیم پر ایک بڑی فتح ہے۔
- ۱۸/۰۷/۲۳