مملکت یہود قانون کی منظوری کے بعد اسرائیل کی مکمل نابودی کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوز نور23 جولائی/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ قانون یہود کی منظوری کے بعد اس قابض رژیم کی نابودی کی اُلٹی گنتی شروع ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عالمی علمائے مقاومت کونسل کے سربراہ ’’شیخ مہر حمود‘‘نےکہاکہ اسرائیلی پارلیمنٹ قانون یہود کی منظوری کے بعد اس قابض رژیم کی نابودی کی اُلٹی گنتی شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں اسرائیل کی بالادستی ختم ہوچکی ہے اور یہ نسل پرست ریاست مکمل نابودی کی اوربڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی مقاومتی تحریک اور فلسطینی نوجوانوں نے اپنی استقامت کے ذریعے صیہونی رژیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی پارلیمنٹ کی طرف سے قانون مملکت یہود کی منظوری ایک نسل پرستانہ اقدام ہےعالم اسلام اوردنیا بھر کی حریت پسند شخصیات کو اس کے خلاف ہم آواز ہونے کی ضرورت ہے۔