نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


لبنانی تجزیہ کار:

نیوز نور 09 مئی/لبنان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی کابینہ وزیر کی  دھمکی  کہ اگر ایران نے  شامی سرزمین استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملے کئے تو غاصب رژیم صدر بشارالاسد کو ہلاک اوران کی حکومت کو گراسکتی ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کی طرف سے اسطرح کے بیانات شام میں ان کی ذلت آمیز شکست کی عکاس ہے۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’عمر کریم‘‘نےکہاکہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی کابینہ وزیر کی دھمکی  کہ اگر ایران نے  شامی سرزمین استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملے کئے تو غاصب رژیم صدر بشارالاسد کو ہلاک اوران کی حکومت کو گراسکتی ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کی طرف سے اسطرح کے بیانات شام میں ان کی ذلت آمیز شکست کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام میں جاری تنازعے کے حوالے سے اسرائیل کی اسٹریٹجی ناکام ثابت ہوئی ہے شام کے قانونی صدر بشارالاسد  کی حکومت نہ صرف پہلے سے مضبوط ہوئی ہے بلکہ  شام میں اس کے اتحادیوں کا اثر ورسوخ بھی بہت حد تک بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  شام کے اندر اسلامی جمہوریہ ایران اورحزب اللہ کے تنصیبات پر صیہونی حکومت کے  حملوں سے علاقے میں ایک خطرناک جنگ چھڑ سکتی ہے۔

انہوں نے لبنان کے انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی پر صیہونی حکومت کے اس بیان کہ مستقبل جنگ میں  وہ حزب اللہ اورلبنان کے درمیان کوئی فرق نہیں کرےگی  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یقینی طورپر اسطرح کے بیانات سے ظاہر ہے کہ مستقبل میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  لبنان میں تحریک مقاومت حزب اللہ کی مقبولیت میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے  اور لبنان کی سیاست میں حزب اللہ کے اثر ورسوخ کو محدود کرنا صیہونی حکومت کے بس میں نہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں 9 سال بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات  کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اوراسکے اتحادیوں نے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ  مغرب کے حمایت یافتہ  وزیر اعظم سعد حریری کی پارٹی تحریک مستقبل کو بڑا نقصان اُٹھانا پڑا جسے ماہرین  سعودی عرب کی ذلت آمیز شکست قراردے رہے ہیں۔

انتخابی نتائج  سامنے آنے کےبعد حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  انتخابی نتائج مقاومت اوراسکے اتحادیوں کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور لبنانی عوام نے  دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی