نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے چینی تجزیہ کار:

نیوز نور23 جولائی/بین الاقوامی امور کے ایک چینی ماہر نے  اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں اور  ہر زہ سرائیوں  کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تیل پر امریکہ کی  نئی پابندیاں مؤثر ثابت نہیں ہونے والی  ہیں کیونکہ ایرانی تیل پر دنیا کا کافی انحصار ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور کے چینی ماہر ’’ووچینگو‘‘نےایک انٹرویو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں اور  ہر زہ سرائیوں  کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تیل پر امریکہ کی  نئی پابندیاں مؤثر ثابت نہیں ہونے والی  ہیں کیونکہ  ایرانی تیل پر دنیا کا کافی انحصار ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کی  مختلف اہم نجی کمپنیوں کا انحصار ایرانی تیل پر ہے اور ان کا یہ حق ہے کہ وہ ایران سے  تیل کی خریداری سے متعلق  فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ  دنیا کے مختلف ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر  وسیع پیمانے پر تجارت  جاری رکھے ہوئے ہیں اورامریکہ کو کوئی حق نہیں  ہے کہ وہ ان ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے سے روکے ۔

 موصوف  تجزیہ نگار نے کہاکہ ا مریکہ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ دیگر فریقین کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ ایران کے خلاف اس کی پالیسی  کی حمایت کرنے پر مجبور کریں ۔

 چینی تجزیہ نگار نے کہاکہ  اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کےعلاوہ امریکہ نے چین کے خلاف بڑی تجارتی جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کا مقصد نہ صرف چین بلکہ پوری  دنیا کی معیشت کو  تباہ و برباد کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  بعض چینی کمپنیوں کا انحصار  امریکی مارکیٹ پر ہے اس لئے ایرانی تیل کی  خرید  پر بیجنگ کے اصرار کے باعث امریکہ ان کمپنیوں کے خلاف اقدامات انجام دے سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  چین ماہانہ کی بنیا د پر اسلامی جمہوریہ ایران سے اربوں ڈالر کا تیل خریدتا ہے اور امریکہ اس کاروبار میں  رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی