قانون "مملکت یہود" کا مقصد دنیا کے یہودیوں کو فلسطین کی طرف مائل کرنا ہے
حزب اللہ لبنان:
کا مقصد دنیا کے یہودیوں کو فلسطین کی طرف مائل کرنا ہے
نیوزنور21 جولائی/ حزب اللہ لبنان کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ قانون "مملکت یہود"دنیا کے تمام یہودیوں کو فلسطین کی طرف مائل کرنے کی مذموم سازش کا ایک نیا باب ہے اور یہودیوں کو فلسطین کے حقیقی باشندوں کی جگہ پر مقیم کرنا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نےصہیونی پارلیمنٹ سے قبول کئے جانے والے قانون "مملکت یہود" کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون دنیا کے تمام یہودیوں کو فلسطین کی طرف مائل کرنے کی مذموم سازش کا ایک نیا باب ہےاور یہودیوں کو فلسطین کے حقیقی باشندوں کی جگہ پر مقیم کرنا ہے۔اس کے علاوہ اس قانون کا مقصد فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر واپسی کے حق سے محروم کرنا اور فلسطینی مظلوم عوام کو ملک بدر کرنا ہے۔
بیان میں فلسطینی عوام کو اس قانون کے خلاف وحدت کا مظاہرہ کرنے کی تاکید اور اس قانون اور صہیونی حکومت کے مقابلے میں اپنے سخت ردعمل کے اظہار کا پیغام دیا گیا ہے۔