نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ہندوستانی عہدیدار:

 نیوزنور20 جولائی/ ہندوستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے مابین تعلقات کسی تیسرے فریق کے مرہون منت نہیں ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وی کے سنگھ نے ایک بیان میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے مابین تعلقات کسی تیسرے فریق کے مرہون منت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایران کے ساتھ چابہار سمیت توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں طویل مدتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات پر کسی تیسرے فریق کی پولیسیوں کی وجہ سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بھارت کے تعلقات اپنی پوزیشن پر قائم ہیں اور ایران کے ساتھ روابط بھارت کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

بھارت کی جانب سے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایک طرف نائب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دو روز پہلے بھارت کا دورہ کیا جبکہ دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ اور امریکی نائب سیکرٹری کی ملاقات ہوئی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی