نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان:

نیوزنور09مئی/اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل کے ترجمان’’ استیفن ڈوگریک‘‘نے ایک بیان میں کہا کہ گوٹیرس کئی مواقع پر واضح کرچکے ہیں کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کو مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ وہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کو تسلیم نہیں کرتے۔

قابل ذکر ہےکہ امریکی حکومت 14 مئی کو اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کے اس اعلان پرعالم اسلام اور عالمی برادری کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے عالمی برادری کا کہنا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا صدر مقام تسلیم کرنے کا امریکی اعلان خطے میں امن مساعی میں معاون نہیں بلکہ خطرناک ہو گا۔

القدس

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی