حکومت ریاض عراق میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کرکے عراق کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف
جمعه, ۲۰ جولای ۲۰۱۸، ۱۲:۳۰ ب.ظ
عراقی قانون ساز:
نیوزنور20 جولائی/ ایک سینئر عراقی قانون ساز نے کہا ہے کہ حکومت ریاض عراق میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کرکے عراق کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’محمد الصیہھود‘‘نے کہاکہ حکومت ریاض عراق میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کرکے عراق کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ کچھ روزقبل عراق کے بعض صوبوں میں بے روزگاری ،بدامنی اور بنیادی سہولیتوں کی عدم دستیابی کے خلاف مظاہرے ہوئے اور ریاض نے ان مظاہروں کو پرتشدد مظاہروں میں بدلنے کی کوشش کی ۔
انہوں نے حکومت عراق پر زور دیا کہ وہ مذکورہ صوبوں میں امن کی بحالی کیلئے عوام کے معیار زندگی کوبہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔