ہماری ذمہ داری مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور کشیدگی کو روکنا ہے
روسی صدر:
نیوزنور20 جولائی/ روسی صدرنے کہا ہے کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجانے کے بعد ہماری ذمہ داری مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور کشیدگی کو روکنا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبردی ہے کہ روس کے صدر’’ ولادمیر پوتین ‘‘نے کہا کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجانے کے بعد ہماری ذمہ داری مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور کشیدگی کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے جس کا تحفظ ہماری ذمہ د اری ہے اور اس معاہدے کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ میں بھی اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو قومی مفادات کے تناظر میں عالمی مسائل اور معاملات میں اپنا کر دار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے روس نے ہمیشہ اس عالمی ادارے کے منشور کی پابندی کی ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ شام میں عالمی دہشتگردی ، اور داعش سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جبکہ ایک خود مختار ملک کی حیثیت سے شام کا اقتدار اعلی محفوظ ہے۔