شام میں وہابی دہشتگردوں نے 900 افراد کو یرغمال بنالیا
رپورٹ :
نیوزنور20 جولائی/ شام میں سرگرم وہابی دہشتگردوں نے فوعہ اور کفریا کے علاقہ سے معاہدے کے تحت 20 بسوں میں خارج ہونے والے 900 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشتگردوں نے فوعہ اور کفریا کے علاقہ سے معاہدے کے تحت 20 بسوں میں خارج ہونے والے 900 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ ادلب میں وہابی دہشتگردوں نے فوعہ اور کفریا چھوڑنے والے آخری گروہ کی 20 بسوں کو یرغمال بنا لیا ہےجبکہ بعض دہشت گرد بسوں میں سوار افراد کے ذاتی اموال اور عورتوں کے زیورات کو لوٹ رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فوعہ اور کفریا کا وہابی دہشتگردوں نے گذشتہ تین سال سے محاصرہ کررکھا تھا اور جمعرات کو ایک معاہدے کے تحت فوعہ اور کفریا کے باشندوں کو نکالا گیا لیکن آخری گروہ کو وہابی دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا ہے۔