امریکی دشمنیوں کے خلاف ایران کی کامیاب مہم چین اورروس کے مفاد میں ہے
ایرانی تجزیہ کار:
نیوزنور20 جولائی/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیاب مہم سے سب سے زیادہ فائدہ روس اورچین کو ہونے جارہا ہے کیونکہ وہ بھی امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کے شکار ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’سید مصطفی ‘‘نےکہاکہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیاب مہم سے سب سے زیادہ فائدہ روس اورچین کو ہونے جارہا ہے کیونکہ وہ بھی امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کے شکار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں جارحانہ پالیسی کبھی مؤثر ثابت نہیں ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی دھمکیوں اورپابندیوں سے کبھی مرغوب ہونے والا نہیں ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی حکومت تہران کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ایرانی حکومت میں امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے اہم ممالک امریکہ کے اس مطالبے کہ وہ ایران سے تیل نہ خریدے کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں امریکہ پہلے کی طرح طاقتور نہیں رہا اوروہ چین ،ہندوستان ،روس جیسی طاقتوں کو ایران کےساتھ تجارت کرنے سے نہیں روک سکتا ۔
انہوں نے کہاکہ یہ ممالک امریکہ کی غیر منطقی پالیسیوں کی قیمت ادا کرنے کو ہرگز تیار نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ،چین ،ہندوستان اورجاپان کیلئے ایک اہم تجارتی شرکت دار ہے اوروہ جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے ایرانی تیل کی درآمد بند کی تو ان کیلئے خود اقتصادی مسائل پیدا ہونگے کیونکہ دیگر ممالک سے تیل خریدنا ان کیلئے کافی مہنگا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی دھمکیوں کے باوجود دنیا کے مختلف ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اپنے تجارتی روابط کو برقراررکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔