نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی سفیر:

نیوزنور19 جولائی/اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات روسی سفیر نے کہاہے کہ شام میں ایران کی موجودگی کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت فراہم کرنا ہے اور یہ عمل دمشق حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات روسی سفیر لئوان جگریان نے روسی اخبار کومرسنت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روسی اہلکاروں کی طرح شام میں ایرانیوں کی موجودگی بھی قانون کے مطابق ہے جس پر دمشق حکومت کی رضامندی ہے۔

روسی سفیر نے شام سے نکلنے کے حوالے سے ایران پر روس کے ممکنہ دباؤ سے متعلق کہا کہ ایران کی شام میں موجودگی قانون کے مطابق ہے اور وہ روس کی طرح انسداد دہشت گردی کے عمل میں شریک ہے۔

لئوان جگریان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسا ملک نہیں جس پر دباؤ ڈالا جاسکے، وہ آزاد اور خود مختار ہے جو ایک آزاد خارجہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کے ساتھ کام اور تعاون کیا جاسکتا ہے مگر ان پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا ۔

روسی سفیر نے ایران مخالف امریکہ کی حالیہ پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس یورپی یونین کے ساتھ ایران سے تجارت کو بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے اور ہم اس مقصد کے لئے امریکی اقدامات کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے ایران کو روس اور شام کا اہم اور کلیدی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، جوہری معاہدے پر مکمل عمل کر رہا ہے اور روس بھی اس حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے۔

شام

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی