ہم خطے میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی کا مقابلہ جاری رکھیں گے
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی :
نیوزنور19 جولائی/رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امریکی موجودگی کے خلاف ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امریکی موجودگی کے خلاف ہے۔
ڈاکٹر ولایتی نے شام اور یوکرائن کے بارے میں سوال کا جواب میں دونوں موضوعات کو ایکدوسرے سے جدا اور مستقل قراردیتے ہوئے کہا کہ جزیرہ کریمیا اور شام کا آپس میں کوئی ربط نہیں ہے۔
ڈاکٹر ولایتی نے شام میں روس اور ایران کے تعاون کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام میں روس کے اپنے مفادات ہیں شام میں روس کا فوجی اڈہ قائم ہے لہذا روس کی شام میں اپنی پالیسی ہے اور ایران کی بھی شام میں اپنی پالیسی ہے اور دونوں ممالک کا شام میں باہمی تعاون مشترکہ ہدف کے لئے ہے لہذا روس اور امریکہ کے خاص تعلقات کا ایران سے کوئی ربط نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی کے خلاف ہیں ،خطے میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی کا مقابلہ جاری رکھیں گے کیونکہ امریکہ خطے میں دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور ان کے فروغ کا اصلی سبب ہے۔