غزہ کی واحد تجارتی چوکی کا بند ہونا باعث تشویش ہے
پنجشنبه, ۱۹ جولای ۲۰۱۸، ۱۱:۲۳ ق.ظ
اقوام متحدہ:
نیوزنور19 جولائی/اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی واحد تجارتی چوکی کا بند ہونا باعث تشویش ہے جبکہ حفظان صحت کا شعبہ بھی ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو گا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے کہا کہ غزہ کی واحد تجارتی چوکی کا بند ہونا باعث تشویش ہے جبکہ حفظان صحت کا شعبہ بھی ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو گا۔
جیمی میک گولڈ رک نے واضح کیا کہ اسرائیل کے غزہ کے محاصرے میں سختی لانے کے بعد علاقے کی صورتحال نے انتہائی نازک صورتحال اختیار کر لی ہے۔