نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی پروفیسر:

نیوزنور09مئی/امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے ایک پروفیسرنے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے علحٰیدہ ہونا اس ملک کے بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر’’ اسٹیفن والٹ‘‘ نے کہا  کہ ایران جوہری معاہدے کے خلاف منفی پالیسی اپنانے سے دنیا میں امریکی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے علحٰیدہ ہونا اس ملک کے بحران کا باعث بن سکتا ہے اس کے علاوہ دنیا بھی امریکہ پر بھروسہ کرنا چھور دے گی۔

امریکی تجزیہ کار نےکہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ایران جوہری معاہدے کی حقیقت کا علم نہیں یا اسے یہ نہیں پتہ کہ کیا ایران نے اس پر عمل کیا ہے یا نہیں۔

خطے میں اسلحے کی نئے دوڑ پر انتباہ کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ نے کہا کہ ٹرمپ کابینہ میں جان بولٹن اور مائیک پومپیو جیسے شدت پسند اور انتہاپسند افراد شامل ہونے سے مشرق وسطی مزید بدامنی اور عدم استحکام کا شکار ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 12 مئی کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا تھا مگر انہوں نے گزشتہ رات اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ آج اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ اعلٰی ایرانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جوہری معاہدے سے ڈونالڈ ٹرمپ کی ممکنہ علحٰیدگی پر بھرپور ردعمل ظاہر کیا جائے گا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی