ٹرمپ کی پالیسیاں غنڈہ گردی، خودسری اور جھوٹ پر مبنی ہیں
سابق امریکی صدر:
نیوزنور19 جولائی/سابق امریکی صدر نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو خود سرانہ، آمرانہ اور غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے جنوبی افریقا میں اپرتھائیڈ کے خلاف مہم اور تحریک آزادی کے رہنما اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کے سوسالہ یوم پیدائش کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں غنڈہ گردی، خودسری اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں آمرانہ ہیں ۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نےٹرمپ کی ایمگیریشن پالیسی اور اسی طرح موسمیات سے متعلق پیرس معاہدے اور جامع ایٹمی معاہدے سے امریکا کو نکال لینے کے اقدامات پر بھی سخت تنقید کی۔
امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اسی کے ساتھ اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکا میں نسلی امتیازکا وجود ایسی حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
قابل ذکر ہے کہ، مہاجرین کے خلاف ٹرمپ کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی، نسل پرست گروہوں کی حمایت، بین الاقوامی معاہدوں سے علیحدگی اور یورپ، کنیڈا، میکسیکو اور چین کے خلاف تجارت جنگ شروع کرنے کے اقدامات کے خلاف امریکا کے ساتھ ہی مختلف دیگر ملکوں میں بھی وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔