امریکہ کی پالیسی مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے پر مبنی رہی ہے
شامی مفتی اعظم:
نیوزنور18 جولائی/شام کے مفتی اعظم نے امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کو سب سے بڑا دہشتگرد قراردیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ علاقائی عوام کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی خطرناک سازشوں میں مصروف ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادار’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی مفتی اعظم ’’شیخ بدرالدین احمد حثون‘‘نے امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کو سب سے بڑا دہشتگرد قراردیتے ہوئے خبردار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ علاقائی عوام کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی خطرناک سازشوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ عربوں اورکردوں ،عربوں اورپارسیوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سب سے بڑا دہشتگرد ہے جبکہ سابق صدر اوبامہ دنیا کے دوسرے سب سے بڑے دہشتگرد ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے سبھی حکمرانوں نے مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی کوشش کی ہے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ غاصب صیہونی رژیم دہشتگردی کا منبہ اورحامی ہے ۔
- ۱۸/۰۷/۱۸