حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل ذلت آمیز شکست سے دوچار
چهارشنبه, ۱۸ جولای ۲۰۱۸، ۱۲:۴۳ ب.ظ
سابق اسرائیلی وزیر خارجہ:
نیوزنور18جولائی/اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف جنگ میں شکست ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ’’ زیپی لیونی‘‘ نے سنسنی خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف جنگ میں شکست ہوئی ہے۔
اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو غزہ کی حالیہ جنگ میں حماس کی طرف سے شکست سے دوچار ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ لبنان نے بھی 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کو شکست دی تھی۔