نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


صیہونی تجزیہ کار:

نیوز نور 09 مئی/صیہونی تجزیہ کاروں نےاعتراف کیا ہے کہ لبنان میں  حالیہ پارلیمانی انتخابات میں اسرائیل کی کوششیں اورریاض کے پیٹروڈالرس انتخابات میں حزب اللہ کی شاندار کامیابی کو روکنے میں ناکام رہے۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی تجزیہ کاروں نےاعتراف کیا کہ لبنان میں  حالیہ پارلیمانی انتخابات میں اسرائیل کی کوششیں اورریاض کے پیٹروڈالرس انتخابات میں حزب اللہ کی شاندار کامیابی کو روکنے میں ناکام رہے۔

لبنان کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے  اکثر صیہونی تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا کہ حالیہ انتخابی نتائج سے لبنانی عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ اسرائیل اورشام میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کی حامی ہے۔

صیہونی تجزیہ کاروں نے کہاکہ تحریک مقاومت اوراسکے مقامی اتحادی  مقاومت کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کو  کبھی  کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صیہونی تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا کہ لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج  قدس کی قابض صیہونی رژیم کے مفادات  کے برعکس ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ دعوے شامی جنگ میں حزب اللہ کمزور پڑی ہے غلط  ثابت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں 9 سال بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات  کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اوراسکے اتحادیوں نے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ  مغرب کے حمایت یافتہ  وزیر اعظم سعد حریری کی پارٹی تحریک مستقبل کو بڑا نقصان اُٹھانا پڑا جسے ماہرین  سعودی عرب کی ذلت آمیز شکست قراردے رہے ہیں۔

لبنان

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی