غاصب صیہونی رژیم دنیا کی سب سے بڑی آمر وظالم حکومت ہے
ٹونی گونسلنگ:
نیوزنور18 جولائی/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے اسرائیل کو دنیا کی سب سے آمر وظالم رژیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہمسایہ ممالک کو ڈرانے ودھمکانے کی پالیسی سے باز رکھنے کیلئے اس آمر حکومت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔
عالمی اردوخبررساں ادار’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’ٹونی گونسلنگ‘‘نے اسرائیل کو دنیا کی سب سے آمر وظالم رژیم قراردیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ہمسایہ ممالک کو ڈرانے ودھمکانے کی پالیسی باز رکھنے کیلئے اس آمر حکومت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔
انہوں نے شام کے قنینطرہ صوبے میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر صیہونی فضائیہ کی حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دمشق اوراسکے اتحادیوں کی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب مہم سے صیہونی رژیم اوراسکے اتحادی بوکھلائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ علاقہ جولان پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے اوریہاں شامی فوج کی کسی بھی طرح کی کاروائی بین الاقوامی قوانین کے تحت جائز ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جولان کے قریب علاقوں میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کو صیہونی حکومت کی طرف سے شامی فوج کے خلاف ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 1966ء میں عربوں کےساتھ ہونے والی جنگ میں شام کے علاقے جولان کی بعض پہاڑیوں پر قبضہ کرلیاتھا اور 1981ء میں اس نے ان تمام علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا اعلان بھی کیاتھا جبکہ شام بارہا اپنے اس مؤقف کو دوہرا چکا ہے کہ جولان کا علاقہ اس کی ملکیت ہے اور شام کسی بھی قیمت پر اس مؤقف سے دستبردار نہیں ہوگا۔